پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی ،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری اور ڈی جی ماحولیات کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصل ملک کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کس طرح اتنی بڑی انڈسٹری کو بند کر کے ہزاروں افراد کو بیروز گار کر سکتی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پلاسٹک شاپنگ پر پابندی سے انڈسٹری بند ہو جائے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پلاسٹک انڈسٹری کے 8ہزار یونٹس کام کر رہے ہیں اور ان یونٹس سےتین لاکھ ساٹھ ہزارافراد کا روزگار وابستہ ہے۔حکومتی پابندی سے یہ یونٹس بند ہو جائیں گے اور تین لاکھ ساٹھ ہزار افراد کے بے روز گار ہو جائیں گے۔استدعا ہے کہ عدالت پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں