’’نو ڈیل ٗ نو کمپرو مائز ‘‘احتساب کا عمل جاری رہے گا، عمران خان کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کی خبریں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’’نو ڈیل ٗ نو کمپرو مائز ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ،پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے،جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔ وہ پیر کو بابر اعوان سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔

دونوں رہنمائوں نے ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی اور حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کی امریکہ اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت کی گئی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے, جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔

وزیراعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ ’’نو ڈیل نو کمپرومائز‘‘۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا،پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل شفاف اور با لاگ ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا،پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا۔بابر اعوان نے کہاکہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی،احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں