من موہن سنگھ پاکستان ضرور جائینگے لیکن ۔۔۔!!! کانگریس نے اہم اعلان کردیا

نئی دہلی : بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پڑوسی ملک کی حکومت کی دعوت پر کبھی بھی پاکستان نہیں جائیں گے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کانگریس کے ترجمان پرنوجھا نے بتایا ہے کہ من موہن سنگھ ایک یاتری کے طور پر پاکستان جائیں گے، وہ first jattha گروپ کا حصہ ہوں گے اور دوسرے بھارتی یاتریوں کے ساتھ مل کر کرتار پور گودوارے کا دورہ کریں گے۔پرنوجھا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر من موہن سنگھ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں پاکستان جاتے بھی ہیں تو وہ پاکستان

کی دعوت پر نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی طرف سے دعوت پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ 10سال بھارت کے وزیر اعظم رہے لیکن انہوں نے اس پورے عرصے میں ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں