عمران خان کے استعفیٰ کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمن نے حیران کن اعلان کردیا

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے لیے حکمت عملی تبدیل ہوسکتی ہے۔ ۔ استعفے سے کم کی نہیں استعفے کے برابر کی کوئی صورت ہوسکے تو اس کی تجویز لائی جاسکتی ہے۔ ہم نے اس حکومت کا ڈر اور اس حکمراں کا رعب و دبدبہ ختم کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جیسا عمران خان چاہیں گے ویسا ہوگا، اْن کے خلاف کوئی آواز نہیں اْٹھ سکتی، ہم نے اْس کی مت ماردی ہے۔اس وقت تو ہم نے صرف سڑکوں پر قدم رکھا ہے، ابھی نہ عدالت گئے اور نہ ہی کسی ادارے میں قدم رکھا ہے۔ سڑکوں پر ہیں اور ابھی سڑکوں پر ہی قدم آگے بڑھتا رہے گا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کے دبائوسے حلیف جماعتوں کو فائدہ ملتا ہے تو خوشی ہوگی، انہیں محفوظ راستے کی ضرورت نہیں ، ضرورت اْن کو ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں