وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی، بڑی شرائط بھی عائد‎

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دیدی ، نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو شورٹی بانڈیا کوئی ایسٹس بطورزر ضمانت جمع کرانا ہونگے۔ دوسری جانب کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، کمیٹی کا اجلاس آج رات ساڑھے نو بجے دوبارہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائدنواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ،

ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہے ،بیرون ملک اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا،

نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نواز شریف کو طبی طور پرسفر کے لئے پھر تیار کرنا شروع کریں گے ، نواز شریف پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوزز پر ہیں۔ اسٹیرائیڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں