پاکستان کیلئے میری10 سال کی خدمات،جنگیں لڑ چکا،میرے ساتھ زیادتی کی جارہی،پرویزمشرف نے بڑی اپیل کردی

دبئی :سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری نظر میں مجھ پر آئین شکنی کا کیس بے بنیاد ہے، عدالت میں میر ے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جارہا۔ میری طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میرا آناجانا لگا رہتا ہے۔ میں چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھ کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو اس کیس میں میری بات سنے اوردیکھے کہ میری کیا حالت ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کمیشن کی بات کوسناجائے مجھے امید ہے کہ مجھ کو انصاف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں