بلاول بھٹو زرداری کا 24 دسمبر کو نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جارہی ہے، یہ حکومت پارلیمان کو چلنے نہیں دینا چاہتی، اپوزیشن پر مسلسل دباوَ بڑھایا جارہا ہے، ہم سےسیاست کرنے کا حق چھینا جارہا ہے، ایک جرم بھی ثابت نہیں ہوتا اور مزید کیسز بنائے جاتے ہیں، ہمیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، سیاسی رہنماوَں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں، یہ لوگ تعمیری تنقید کو بھی برداشت نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے غیرقانونی نوٹس بھیجا، نیب کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیے تھے لیکن نیب نے 24 دسمبر کو کس بنیاد پر طلب کیا ہے، میں نے نیب کے سوالوں کا تفصیلی جواب دیا ہے، ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے اور نہ اب آئیں گے۔ ہم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لئے 24 دسمبر کو پیش نہیں ہوں گے۔ 27 دسمبر کو بی بی شہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے، ہمارےساتھ 72 لوگ ہوں یا 72 ہزار، ہم لیاقت باغ جائیں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہواوَں کا رخ بدل رہا ہے، اب مالم جبہ اور بی آرٹی کا کیس بھی چلے گا، کیا پنجاب کے شیرشاہ سوری نے کرپشن پر قابو پایا؟ حکومتی وزیروں کو پہلے سے کیسے پتہ ہوتا ہے کہ کون گرفتار ہورہا ہے؟، عدلیہ کا کام ہے کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، پاکستان کے عوام ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اگلا سال انتخابا ت کا سال ہے اور تمام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست سے فارغ ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں