تاریخ کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے 2020ءکے بارے میں کیا پیشنگوئیاں کیں؟آپ بھی جانئے

صوفیہ: بلغاریہ کی خاتون باباوانگا کی موت کو 23سال گزر چکے اور ہر سال کے متعلق ان کی درجنوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی 2020ءکے متعلق بھی تہلکہ خیز پیش گوئیاں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ ان میں سب سے اہم پیش گوئی یہ ہے کہ 2020ءمیں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق روسی صدر پر روس کے اندر کا کوئی شخص یا گروہ ہی قاتلانہ حملہ کرے گا جبکہ امریکی صدر کو برین ٹیومر لاحق ہو گا اور وہ بہرے ہو جائیں گے۔ بابا وانگا نے 2020ءکے لیے ایشیاءکے متعلق ایک خوفناک پیش گوئی کی تھی، جس کے مطابق اس سال ایشیاءمیں تباہ کن زلزلے اور سونامی آئیں گے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیل جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس میں ایک بڑے شہاب ثاقب کے گرنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

یورپ کے متعلق بابا وانگا نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ مسلمان شدت پسند یورپ میں حاوی آجائیں گے اور اس براعظم سے آبادی ہی ختم ہو جائے گی۔ یہ شدت پسند یورپی باشندوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کریں گے جس سے اس براعظم کی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں