ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھرپر چھاپہ مارا اوران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے بانی کومقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جب کہ اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی ایم کیوایم کو2016 میں نفرت انگیزتقاریرکے تناظرمیں حراست میں لیا گیا ہے، الطاف حسین کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کوفراہم کی تھیں۔ لندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں