فولڈیبل فون کی دوڑ میں ہواوے سام سنگ کے تعاقب میں

دنیا بھر میں اس وقت فولڈایبل یا اسکرین کے ساتھ بند ہوجانے والے فون میں سام سنگ کا کوئی ثانی نہیں لیکن اس دوڑ میں اب ہواوے نے بھی جست لگائی ہے اور وہ گزشتہ برس ہی اس مارکیٹ کا بیس فیصد حصہ حاصل کرچکا ہے۔

دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ اور ہواوے، دونوں نے ہی سال 2019 میں اپنے اپنے فولڈیبل فون پیش کردیئے تھے۔ لیکن اس دوڑ میں سام سنگ نے واضح برتری حاصل کرلی تھی اور اب بھی وہ پہلے نمبر پر ہے تاہم ہواوے نے اپنے سخت حریف کو کچھ نہ کچھ سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

سام سنگ گیلکسی نے اپنے دو ماڈل پیش کئے ہواوے کا گراف تیزی سے نیچے گرا۔ تاہم کمپنی نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہواوے کے فون کی پرواز جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں