پاکستان میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور خودمختار بنایا جائے، ورلڈ بینک

کراچی: ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور خودمختار بنایا جائے۔

اگلے 100 سال میں پاکستان کیسا ہوگا، اس حوالے سے ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کردی جس میں 2047 تک کے لیے سماجی اور معاشی اہداف کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں پاکستان کو فی کس آمدن کے لحاظ سے اپرمڈل ممالک میں شامل کرنے کے لیے روڈ میپ تجویز کیا گیا ہے اور ورلڈ بینک نے پاکستان کے 5 شعبوں میں 8 جامع اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت، معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور طرزِ حکمرانی کو بہتر کرنے کے لیے بھی جامع اصلاحات کرنا ہوں گی، رپورٹ میں آبادی میں اضافہ کی شرح کو 1.2 فیصد پر لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں