نان فائلرز کو ایکٹو لسٹ میں شامل ہونے کیلیے مہلت

اسلام آباد: ایف بی آر نے نان فائلرز کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے آخری مہلت دے دی ہے۔

ایف بی آر نے دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے2لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے آخری مہلت دے دی ہے جس کیلیے نان فائلرز 31مارچ تک گوشوارے، ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرواکے ایکٹو ٹیکس پئیرز لسٹ میں شامل ہوسکیں گے اس ضمن میں ایف بی آر نے سرکلر جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر2 لاکھ 43ہزار ٹیکس گزار ایکٹو ٹیکس پئیرزکی لسٹ سے نکل گئے تھے جس سے مسائل پیدا ہورہے تھے اور ان کی کنسائنمنٹس کلیئر نہیں ہورہی تھیں اور گڈز ڈیکلیئریشن فائل نہیں ہوپارہی تھی اسی طرح بینک اکائونٹس میں بھی مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے ان مسائل کے حل کیلیے ایف بی آر نے اب یہ آخری مہلت دی ہے تاکہ لوگ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں