لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیاں شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بسنت پر لاہور میں تقریباً 5لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں،10ہزار پولیس اہلکار،25 سو ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے۔
شہر کے داخلی راستوں کے علاہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی ۔
ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ زید زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کرکے آپریشنل کیے جائیں گے،براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔ ایس پی آپریشنز سیف سٹی محمد شفیق نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور پولیس سمیت 15محکموں کی مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔




