ٹی وی اینکرزکا احتجاج رنگ لے آیا، لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کے میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے احکامات معطل ، نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے کی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے28 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائدکی تھی، ساتھ ہی صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینےسے بھی روکا گیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن یہ ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے۔

بعدازاں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے اور صحافیوں کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کےاحکامات کالعدم دیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوز کرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں