اس انوکھی بلی کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ مداح!

لندن:
انٹرنیٹ پر پالتو جانور آئے دن مشہور ہوتے رہتے ہیں جن میں غصیلی بلی گرمپی بہت مقبول ہوئی اور اپنے مالکان کے لیے بہت رقم کمانے کی وجہ بھی بنی، اب ایک اور انوکھی بلی نے دنیا کو مسحور کر رکھا ہے۔

خوبصورت بلی کیومیرا سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ انسٹا گرام پر اس کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور مداحوں کو اس بلی کی مزید تصاویر کا انتظار رہتا ہے۔ دیکھنے میں یہ دو منہ والی بلی معلوم ہوتی ہے۔

ایک جانب زردی مائل سنہری اور دوسری جانب سیاہ رنگت کی حامل اس بلی کی آنکھوں کی رنگت بھی مختلف ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی کیفیت جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جسے ’’جینیٹک چائمریزم‘‘ کہتے ہیں۔ یہ کیفیت پودوں، جانوروں اور انسانوں میں بھی نظرآتی ہے۔

ماہرینِ حیوانیات کے مطابق کیومیرا بلی ہر لحاظ سے نایاب ہے اور ایسے جاندار خال خال ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جانوروں میں اس طرح کی پیدائش کو ’موائیکزم‘ کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں