پالتو اژدہے کے پیٹ سے تولیہ نکالنے کے ’آپریشن‘ کی ویڈیو وائرل

سڈنی: گزشتہ ہفتے نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں جانوروں کے ایک اسپتال میں ’مونٹی‘ نام کا پالتو اژدہا لایا گیا جس کی حالت بہت خراب تھی۔ اسے لانے والے گھرانے کا کہنا تھا کہ وہ ساحل کی سیر پر گئے تھے جہاں اس اژدہے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ وہاں اس نے بڑا تولیہ نگل لیا جو ابھی تک اس کے پیٹ میں پھنسا ہوا ہے۔

اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پہلے مونٹی کو بے ہوش کیا اور پھر لمبی لیکن باریک چمٹی اس کے حلق کے راستے پیٹ میں اتار کر وہ تولیہ کھینچ نکالا… اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تولیہ واقعی بہت بڑا تھا۔

اس مختصر لیکن دلچسپ آپریشن کی ویڈیو، اسپتال نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر بھی کروا دی ہے

اژدہے کو اسی روز اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ اس کے مالکان بھی خوش ہیں کیونکہ پیٹ میں تولیہ پھنسنے کی وجہ سے اس کی بھوک ختم ہوگئی تھی۔ اب وہ اس کی پرتکلف دعوت کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں