وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وزیراعلی سندھ نے اس متعلق کہا کہ مجھے جمعے کوہلکا بخارمحسوس ہوا تھا جس پرٹیسٹ کرایا۔ ڈاکٹرکی ہدایت کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے تاہم مجھے ہلکا بخارہے لیکن طبیعت کافی بہترہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے وارایک بارپھرتیزی سے جاری ہیں۔ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 2128 کیسزرپورٹ جب کہ 19 مریض جان کی بازی ہارگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں