وزیراعظم کی گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب مہم پروزرا کے لیے ڈیسک بجا کرتعریف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب مہم پروزرا کے لیے ڈیسک بجا کرتعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیسک بجا کرمہم کی تعریف کی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں فیض آباد دھرنے پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علی امین، مراد سعید اورزلفی بخاری نے زبردست انتخابی مہم چلائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری نے احتجاج کوپرامن طورپرمنتشرکرنے میں کردارادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں