کورونا کی دوسری لہر میں شدت؛ 24 گھنٹوں میں37 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار 362 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 432 ، پنجاب میں ایک لاکھ11 ہزار 626، خیبرپختونخوا 42 ہزار 815 ، اسلام آباد میں 24 ہزار 871، بلوچستان میں 16 ہزار 529 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 640 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 467 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں