برطانیہ میں بیوی کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر قتل کرنے والے شخص کو سزا

برمنگم: برطانیہ میں ایک شخص کو بیوی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔تفصیل کے مطابق برطانیہ میں رہائش پذیر بزنس مین سر بجیت سنگھ نے 16فروری 2018کو اپنی بیوی گورپریت کور کو پہلے آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اندھا کیا اور پھر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔برمنگھم کراون کورٹ نے ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں