وہ آدمی جسے بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے اس کی بیوی نے طلاق دے دی

لندن : امریکہ میں ایک خاتون نے بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے اپنے شوہر کو طلاق دے دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی علاقے ہینٹس کے رہائشی اس سیاہ فام آدمی کا نام چارلس کیومی ہے جو پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی کنسلٹنٹ ہے۔ اس نے سفید فام خاتون میریون کے ساتھ شادی کر رکھی تھی اور ان کی شادی کو 33سال گزر چکے تھے تاہم اب جا کر میریون نے اس سے طلاق لے لی۔

رپورٹ کے مطابق میریون نے طلاق کے مقدمے میں عدالت میں بتایا کہ ”چارلس بہت زیادہ کام کرتا ہے اور کبھی چھٹیوں پر بھی نہیں جاتا۔“ عدالت کی طرف سے میریون کے حق میں فیصلہ سنانے پر چارلس کا کہنا ہے کہ ”اس فیصلے سے میرے انسانی حقوق پامال ہوئے ہیں۔“ چارلس نے برطانوی حکومت کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور طلاق کے قانون میں تبدیلی کی استدعا کرتے ہوئے حکومت سے 50ہزار پاﺅنڈ ہرجانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں