مصالحے دار کھانوں کا جنسی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے ؟ حیران کن انکشاف

واشنگٹن: کھانوں میں زیادہ مصالحوں کے استعمال کے انسانی صحت پر اثرات سے متعلق ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ مصالحے کھانے والے افراد کی جنسی خواہشات بھی بڑھ جاتی ہیں ۔امریکی (sauce)کے ایک برانڈ نے رائے شماری کے ذریعے ایک سروے کیا جس میں امریکی افراد سے ان کی شخصیت سے متعلق بہت سے سوالات پوچھے گئے اور پھر ان سے پوچھا کہ وہ کتنا مصالحے دار کھانا پسند کرتے ہیں ۔

اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ زیادہ مصالحے دار کھانا پسند کرتے ہیںان کی جنسی خواہشات کم مصالحے دار کھانا کھانے والوں سے دوگنی ہوتی ہے ۔تحقیق کے مطابق ان لوگوں کو خطروں کے کھیلوں میں زیادہ مزہ آتا ہے ،ایسے لوگوں کو رولر کوسٹر رائڈ پر بیٹھنا ،اونچی آواز میں میوزک سننا اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانا ،سکائی ڈائیونگ ،دریاوں میں کشتی چلانا ،سمندروں میں تیراکی کرنے جیسے خطرناک کھیل اچھے لگتے ہیں ۔اس کے علاوہ زیادہ مصالحے دار کھانے پسند کرنے والوں کو سوشل زندگی ،زیادہ باتیں کرنا او رنئے لوگوں سے ملنابھی اچھا لگتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں