13 سالہ لڑکی نے 14 سالہ پڑوسن سے شادی کرلی، دونوں کے گھر والے چکرا کر رہ گئے

رانچی : بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں دو نابالغ لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی جس پر دونوں کے گھر والے حیران پریشان رہ گئے۔

دھنباد کی رہائشی 13 سالہ پوجا اپنے گھر آئی تو اس کی مانگ میں سیندور اور گلے میں منگل سوتر تھا، جب اس سے گھر والوں نے اس بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس نے پڑوس میں رہنے والی پوجا سےمندر میں جا کر شادی کرلی ہے۔ یہ سنتے ہی گھر والے پریشان ہوگئے اور فوری طور پر پڑوسیوں کے گھر پہنچے اور سارا معاملہ بیان کیا۔ کہانی سنتے ہی دوسری پوجا کے گھر والے بھی ہکا بکا رہ گئے۔یہاں یہ واضح رہے کہ دونوں لڑکیوں کے نام پوجا ہیں۔

دونوں خاندان لڑکیوں کو لے کر ویمن تھانے پہنچے جہاں پولیس نے انہیں سمجھایا لیکن وہ نہیں مانیں اور موقف اپنایا کہ وہ بچپن سے ہی ایک دوسری کو پسند کرتی ہیں اور کافی عرصے سے شادی کا سوچ رہی تھیں لیکن اب انہوں نے شادی کرلی ہے۔

لڑکیوں کے نہ ماننے پر ان کی کاؤنسلنگ کرائی گئی جس پر وہ اس بات پررضامند ہوگئیں کہ بالغ ہونے تک وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں گی لیکن سن بلوغ کو پہنچتے ہی ایک ساتھ رہنا شروع کردیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں