پاکستانی اداکار آغاعلی کا بالی ووڈ فلم کی پیشکش پر ردعمل

ڈراما سیریل ’انداز ستم‘ اور’ڈائجسٹ رائٹر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار آغاعلی نے بالی ووڈ کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔

آغا علی کا شمار پاکستان ٹی وی کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے آغاعلی نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ بے حد پُرکشش بھی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرادی کہ وہ اپنے فلمی کیریئرکا آغاز بھارتی پنجابی فلم سے نہیں بلکہ پاکستانی فلم میں کام کرکے کرناچاہتے ہیں ہاں پاکستانی فلم میں کام کرنے کے بعد وہ بالی ووڈ جانے کا سوچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں