کسان نے ’دودھ بیچنے‘ کے لیے 60 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر خرید لیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک کسان نے دودھ بیچنے کے لیے 30کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 66کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کا ہیلی کاپٹر خرید لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بھونڈی کے رہائشی اس کسان کا نام جنردھن بھوئر ہے، جس نے حال ہی میں ڈیری کا بزنس شروع کیا ہے۔ اس نے اپنے اس کاروبار کی ملک بھر میں تشہیر کی خاطر ہیلی کاپٹر خریدا ہے تاکہ وہ شہر شہر آسانی سے سفر کر سکے۔

جنردھن کا کہنا ہے کہ اسے اپنے ڈیری کے کاروبار کے لیے اکثر پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور گجرات جانا پڑتا ہے۔ ان ریاستوں کے جن جن شہروں میں وہ جاتے ہیں ان میں سے اکثر میں ایئرپورٹ نہیں ہے، چنانچہ انہیں سڑک کے راستے کئی کئی گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے میرے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ میں ہیلی کاپٹر خرید لوں۔“ رپورٹ کے مطابق جنردھن نے اپنے گھر کے پاس اڑھائی ایکڑ پر محیط ایک ہیلی پیڈ بھی بنوایا ہے۔واضح رہے کہ جنردھن کے پاس 1ارب بھارتی روپے سے زائد کی جائیدادیں ہیں اور ان کا رئیل اسٹیٹ کا بھی کاروبار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں