شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی اسٹیبلشمنٹ سے طویل ملاقات کا انکشاف

لاہور : سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم میں قطعا کوئی باعمی اعتماد کارفرما نہیں، کبھی تھا اور نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک طرح کی عداوت موجود ہے جس کا اظہار اتنا نہیں ہوتا مگر عداوت موجود ہے۔

طے یہ پایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی کا ہوگا۔آصف زرداری نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور کہا کہ میاں صاحب کو کہیں وہ گیلانی کو سپورٹ کریں، اسحاق ڈار نے کہا کہ میں یہ بات میں آپ سے نہیں کہہ سکتا، اس لئے کہ پوزیشن لیٹر ن لیگ کا ہوگا ۔

آصف زرداری نے کہا کہ جو آدمی آپ لوگوں نے تجویز کیا اس پر بلاول نا خوش ہے وہ کہتا ہے کہ وہ بے نظیر کے قاتلوں کا وکیل تھا۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ خبر یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات دو اڑھائی گھنٹے کی تھی۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ مریم نواز کی پیشی انڈرسٹینڈنگ سے کینسل ہوئی ہے۔شہباز شریف نے بھی ضمانت کیلئے درخواست داخل کر دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے بات بھی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ۔

میاں شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہےکہ کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست ان کے وکیل امجدپرویز نے دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں