حکومت کا کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع می تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی ، 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل تک بند رہیں گے ، جس کے بعد ان کی کاسز سخٹ ایس او پیز کے تحت ہوں گی ،

اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیاگیا ، جب کہ 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس مین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ وفاقی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا ، جس میں وزرائے تعلیم ، وزارت صحت اوراین سی اوسی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں تعلیمی ادارےکھولنے یا مزیدبند رکھنے سے متعلق امور زیربحث آئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت نے مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جب کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستا ن میں کورونا کی شدت کم ہے، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ،

اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اس کے علاوہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے ، 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے جب کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے ، کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہو رہے ہیں ، کیمبرج کے ساتھ گفتگو کے بعد اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کریا گیا تھا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند کیے گئے جس میں اب توسیع کرتے ہوئے تعلی ادارے مزید 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا تاہم باقی اضلاع اور شہروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکولز میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا تاہم جہاں کہیں بھی حالات خراب ہوئے وہاں اسکول کو بند کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں