چیئرمین نیب جاوید اقبال کو مدت ملازمت میں توسیع ملنے کا امکان

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع میں امکان ہے، سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہوسکتا ہے چیئرمین نیب کو توسیع مل جائے، ان کومدت ملازمت میں توسیع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ پی ڈی ایم میں مختلف جماعتیں ہیں، ان کے اپنے ایجنڈے ہیں ، وہ ایک چیز پر اکٹھی ہیں کہ عمران خان کو ہٹا دیا جائے اب ان میں پیپلزپارٹی سسٹم کا حصہ ہے،حکومت کی طرف جھکاؤ ہے، پی ڈی ایم کا ایک حصہ الگ ہوگیا لیکن الائنس موجود بھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خلاف بیانات نہ دیں، گورننس پر توجہ دیں۔ لیکن بیان تو آئے گا۔ ترجمانوں کا کام ہی بیان بازی ہے۔

حکومت نے اچھے اقدامات کیے بھی کئے ہیں لیکن وزیراعظم کی ٹیم سامنے لانے میں ناکام رہی۔وزیرخزانہ کا ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کون ہوں گے، شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی کوئی سمت نہیں ہے، نیب کے کیسز ختم کیے جائیں، عمران خان ذہن میں رکھیں کہ شوکت ترین بڑے زبردست ماہرین معاشیات ہیں،لیکن اومنی گروپ کے انور مجید کے قریبی رشتہ دار ہیں، شوکت ترین معیشت کے بارے میں جو بات کررہے ہیں وہ بڑی زبردست بات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے اسٹیبلشمنٹ کی شخصیت سے ملاقات کی، ایسی خبروں پر توجہ نہیں دینی چاہیے ہاں یہ ایک خبر ہے کہ وزراء نے اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کی، ان کو کہا گیا آپ وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ معیشت ،مہنگائی ، کارکردگی پر توجہ دیں، نااہل لوگوں کو کابینہ سے فارغ کریں۔

یہ وزراء طاقتور ہیں، یہ جہلم، کراچی، پنڈی سے وزراء ہیں، یہی وجہ ہے وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم پر بیان بازی چھوڑ دیں۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم 3تاریخ کی رات کو اسمبلیاں توڑنے کا سوچ رہے تھے، وہ خود گاڑی ڈرائیو کرکے اسپیکر اسد قیصرکے گھر گئے۔وہاں جاکر انہوں نے کہا میں اسمبلیاں توڑ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں