جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تیاری کرلی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شہلا رضا نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے سابق گورنر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وہ اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

شہلا رضا کے مطابق اگر جہانگیر ترین واقعی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تو “نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔”

خیال رہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی ترین ساتھی تھے۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن کے بعد مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ اپنی ہی حکومت کے زیر عتاب ہیں۔ انہیں نہ صرف سائڈ لائن کردیا گیا ہے بلکہ چینی بحران کے حوالے سے ان پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں