پرانے مکان کی تعمیرِ نو کے دوران مغل دور کا خزانہ مل گیا

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پرانے مکان کی تعمیرِ نو کے دوران مزدوروں کو مغل دور کا خزانہ مل گیا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق ضلع وردھا میں ایک کسان ستیش چاندورے نے پرانا مکان خریدا تھا جس کی تعمیرِ نو کیلئے کھدائی جاری تھی۔ کھدائی کے دوران مزدوروں کو مکان کی بنیادوں سے ایک باکس ملا جس کو کھولنے پر اس کے اندر سے خزانہ برآمد ہوا۔ مزدوروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خزانے کو ضبط کرلیا۔

پولیس انسپکٹر رویندر گائیکواڑ نے بتایا کہ برآمد سونے کا وزن تقریبا 428 گرام ہے۔ انسپکٹر کے مطابق باکس سے مغل دور کے نو اقسام کے زیورات برآمد ہوئے ہیں جن میں انگوٹھی ، کان اور ناک کے زیورات کے علاوہ مغل دور کے سونے کی اشرفی اور سونے کے بسکٹ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں