یوم تکبیر ، نواز شریف کی قوم کو مبارکباد

لاہور : 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ’’یوم تکبیر ‘‘منایا جا رہا ہے۔ اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوام کو یوم تکیبر کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔قائد ن لیگ نواز شریف نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک!۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے ۔

یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت ، اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کواجاگر کیا جائے ۔ اس فیصلے کے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں ۔ انہوں نے کہا 23 سال پہلے نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں ۔نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ۔

پاکستان کی جوہری صلاحیت کی خدمت کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ جوہری صلاحیت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔پاکستان کی جوہری صلاحیت ہمارا قابل اعتماد ڈیٹیرنٹ ہے۔ساتویں عالمی جوہری قوت بننے کے بعد نوازشریف نے ملک کو معاشی قوت بنانے کا سفر شروع کیا۔نوازشریف کی قیادت میں معاشی رفتار جاری رہتی تو پاکستان معاشی دھماکہ بھی کرچکا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں