” کورونا میں جیل باہر سے زیادہ محفوظ ہے” 21 قیدیوں نے پرول پر رہائی مسترد کردی

لکھنؤ : بھارتی ریاست اتر پردیش کی نو جیلوں میں قید 21 قیدیوں نے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ پرول نہیں چاہتے کیونکہ کورونا وبا کے دوران جیل کا سیل باہر سے زیادہ محفوظ ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق غازی آباد، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، مہاراج گنج، گورکھ پور اور لکھنؤ سمیت نو جیلوں میں بند 21 قیدیوں نے حکام سے کہا ہے کہ وہ پرول پر رہائی نہیں چاہتے۔

ڈائریکٹر جنرل آف جیل ایڈمنسٹریشن آنند کمار کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیدیوں کو 90 روز کے پرول پر رہائی ملنی تھی لیکن اب ان کے یہ دن سزا میں سے منہا کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاوہ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ قیدی باہر جائیں گے تو انہیں کھانا کون کھلائے گا، جیل میں انہیں کھانا اور صحت کی سہولیات میسر ہیں لیکن رہائی کے بعد ان کیلئے زندگی مشکل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں