بارات لے کر نکلے دولہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، پھر کیا ہوا؟

لکھنو : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان کے سہرا سجانے کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب عین بارات کے وقت اس کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ہمیر پور کے دھرمندا نامی نوجوان کی 24 مئی کو بارات تھی۔ اس نے بارات سے پہلے 22 مئی کو کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ عین بارات کے وقت آیا تو سہرا سجائے دولہا کی ساری خوشیاں خاک میں مل گئیں۔ دولہا کی رپورٹ کا پتہ چلتے ہی طبی عملہ اور پولیس اہلکار بارات رکوانے پہنچ گئے اور دولہا کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا۔

کورونا سنٹر کے انچارج ڈاکٹر سچن کے مطابق دولہا کو قرنطینہ سنٹر میں جب کہ باراتیوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ تمام باراتیوں اور مہمانوں کے سیمپل لیے جا رہے ہیں اور جب تک نتیجہ نہیں آجاتا تب تک انہیں قرنطینہ میں ہی رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں