پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 4 فیصد سے نیچے آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 4فیصد سے نیچے آگئی ہے،پنجاب میں 2 فیصد سے کم اور لاہور میں 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47633 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جس میں 1771 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

24 گھنٹوں میں71 کورونا اموات رپورٹ ہوئیں،اسی طرح ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 69 فیصد,لاہور میں 35 فیصد,پشاور میں 31 فیصد اور فیصل آباد میں 27 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 38 فیصد،صوابی میں 41 فیصد،بہاولپور میں 34 فیصد اور ملتان میں 47 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 398, پنجاب میں 21 ہزار 881, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 455, اسلام آباد میں 3 ہزار 220, بلوچستان میں 1 ہزار 392,گلگت بلتستان میں 309, آزاد کشمیر میں 978 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 638 ہو چکی ہے۔ بلوچستان, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 443 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 336 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 250, بلوچستان میں 25 ہزار 218, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 558، اسلام آباد میں 81 ہزار 257, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 822، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 110 اور سندھ میں 3 لاکھ 18 ہزار 579 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 850 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 39 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 39 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 79 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

اسلام آباد میں کل 762 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 280 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 544 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں