’تم مجھے ٹیسکو سے کیا خرید کر دو گے؟ لڑکی کے سوال پر بوائے فرینڈ نے اس کیساتھ ہاتھ کرگیا

نیویارک: ایک امریکی لڑکی نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر اپنے متوقع بوائے فرینڈ سے پوچھ لیا کہ ’تم مجھے ٹیسکو سے کیا خرید کر دو گے؟‘ اس سوال پر لڑکے نے لڑکی کو ایسا جواب دے دیا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق فلورنس سمپسن نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ ”ڈیٹنگ ایپلی کیشن بمبل (Bumble)پرمیں نے یہ سوال اس لڑکے کے ساتھ محض گفتگو شروع کرنے کے لیے کیا تھا، تاہم مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ میرا وزن زیادہ ہونے پر ایسا طنز کرے گا کہ مجھے شرمندہ کر دے گا۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ ٹیسکو سے میرے لیے کیا لاﺅ گے تو اس نے جواب دیا کہ ”سلم فاسٹ‘ (Slimfast)۔“

فلورنس سمپسن نے بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ واقعہ سناتے ہوئے لکھا کہ ”میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر عموماً مردوں سے بات شروع کرنے کے لیے ایسا ہی سوال کرتی ہوں اور ہر بار مجھے بہت دلچسپ جوابات سننے کو ملتے ہیں۔ یہ پہلا لڑکا تھا جس کا جواب مجھے سخت ناپسند آیا۔“ فرانسس کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 29ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ زندگی کا سفر تو درکنار، کوئی شاپنگ کے لیے جانا بھی پسند نہیں کرے گا، جسے دوسروں کے ساتھ بولنے کی تمیز نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں