حمزہ شہباز ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے متحرک ہو گئے

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے متحرک ہو گئے، انہوں نے مختلف پارٹی راہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ جائزہ لیا جائے کہ اگر وہ پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا کیا اسکور ہوگا.

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے اس سلسلے میں ایک ہفتے کے دوران مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں حمزہ شہبازنے ملک ندیم کامران، رانا اقبال، منشاءاللہ بٹ اور رانا مشہود سمیت دیگر کو ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ پارٹی ارکان پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اِن ہاﺅس تبدیلی کے لیے کتنے ارکان نون لیگ کا ساتھ دیں گے.

ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اِن ہاﺅس تبدیلی کی ٹائمنگ پر بھی مشاورت کریں گے اور ہم خیال ارکان کو بجٹ کے دوران غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے لیگی ارکان سفارشات تیار کرکے حمزہ شہباز کو پیش کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں