پاکستان کے پاس قرضے معاف کروانے کا زبردست موقع آ گیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے عمران خان کو آفر کی ہے کہ ہم پاکستان کے قرضےمعاف کر دیں گے اگر آپکی حکومت ان ماحول دوست منصوبوں پر اسی محنت سےکام کرتی رہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ انسان ہمت کرے تو کیا ہو نہیں سکتا۔سات، آٹھ ماہ قبل ہمارے پاس ایک آرگنائزیشن کی جانب سے پرپوزل آیا جس میں کہا گیا کہ ہم ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کو ’نیچر بانڈ ‘ کہا جاتا ہے۔

اس منصوبے کا فریم ورک یہ ہے کہ جن ممالک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں،اگر وہ ماحولیات کے اوپر کوئی کارگردگی دکھا سکتے ہیں تو پھر ہم ان ممالک سے بات کر سکتے ہیں جنہوں نے قرضہ دیا ہو گا۔

قرضہ دینے والے ممالک سے قرضہ معاف کرنے سے متعلق بات چیت کی جائے گی یا انہیں کہا جائے گا کہ قرضوں کی واپسی سے متعلق ان ممالک کے ساتھ نرمی برتی جائے کیونکہ یہ ماحولیات پر اچھا کام کر رہے ہیں۔

میں نے اس متعلق فوری طور پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی ،انہوں نے مزید کام کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ہم نے اس پر کام شروع کر دیا۔اللہ کے فضل سے اب پاکستان کو پائلٹ ملک میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ہم 3 ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں جن میں کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی شامل ہے۔یہ ایک ایسا اقدام ہے جس میں قرضہ دینے والا ملک آپ سے پیسے واپس نہیں مانگے گا بلکہ ماحولیات پر کارگردگی دکھانے کا کہے گا۔

اور قرضہ دینے والے ملک پیسے نہیں دینے پڑیں گے بلکہ وہ کہہ سکے گا کہ ہم ماحول کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔پاکستان کی اس شعبے میں کارگردی کی دنیا تعریف کر رہی ہے جس کا ہمیں فائدہ ہو گا،جب تک عمران خان ہیں ہم اس کام کو بہت آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے اپوزیشن سے سیاست کرنے کی بجائے میثاق ماحولیت کرنے کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں