پشاورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کوحادثہ، 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

کراچی: ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

سندھ کے ضلع نوشہروفیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں