ویڈیو بنانے کا جنون، کبوتروں کو بھی چرس کا عادی بنا دیاگیا، ویڈیو وائرل

لاہور: حضرت انسان تو منشیات کی لت میں مبتلا ہوتا ہی تھا، اب اس نے پرندوں کو بھی اپنے ساتھ شریک جرم کر لیا ہے۔ ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں حیران کن طور پر کچھ کبوتروں کو چرس سے بھرے سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں سگریٹ پکڑ رکھا ہوتا ہے اور کبوتر باری باری آ کر اس سے کش لگا رہے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے۔تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں کہتے پائے جا رہے ہیں کہ ویوز اور لائیکس کے لالچی لوگوں نے اب معصوم پرندوں کو بھی اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں