امریکی ماڈل کی ویڈیو چوری ،بیچاری سٹپٹا کر رہ گئی

نیویارک:انٹرنیٹ پر ویڈیو چوری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر اس امریکی ماڈل کو دیکھیے جس کی نہ صرف ویڈیو چوری کر لی گئی بلکہ اس چوری شدہ ویڈیو پر لوگوں نے اسے ایسی تضحیک کا نشانہ بناڈالا کہ بیچاری سٹپٹا کر رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق الیسن کے بوویلز نامی اس ماڈل نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اپنی منگنی کی انگوٹھی اپنے مداحوں کو دکھائی تھی۔ یہ 5قیراط ہیرے کی انگوٹھی تھی۔ ویڈیو میں الیسن کہتی ہے کہ میرے بوائے فرینڈ نے مجھے یہ 5قیراط ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو کہ میرا زندگی کا خواب تھا۔ اس کے میرا یہ خواب پورا کرنے پر میں اسے 5ڈالر کی کافی خرید کر دے رہی ہوں۔

کسی شخص نے الیسن کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک سے چوری کر کے فیس بک پرپوسٹ کر دی جہاں صارفین نے الیسن کی انگوٹھی کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ ایک خاتون نے ویڈیو پر کمنٹس میں لکھا کہ ”میں کافی نہیں پیتی لیکن ایسی انگوٹھی پر میں کافی کو ترجیح دوں گی۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”مجھے تو یہ انگوٹھی نقلی لگتی ہے۔ اس لحاظ سے 5ڈالر کی کافی لے کر اس شخص نے نفعے کا سودا کیا ہے۔“ایک شخص نے لکھا کہ ”منگنی پر ایسی انگوٹھی ملی ہے تو شادی صرف 7ماہ ہی چلے گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں