جاوید آفریدی ایپل کمپنی کو پاکستان لانے کے خواہاں

اسلام آباد :: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک اور ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹوجاوید آفریدی بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں لانے سے متعلق کافی مشہور ہیں۔سوشل میڈیا پر خاتون صحافی نے جاوید آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ براہ کرام آئی فون کمپنی کی فیکٹری پاکستان میں لائیں۔

جس کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پہلے ہی سے ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔جاوید آفریدی کے ٹویٹ نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی تھیں کہ جاوید آفریدی نے دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اٴْس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششیں شروع کردیں۔