جتنے مقدمے بنا لیں لاپتاافراد اور فوجی عدالتوں پر موقف نہیں بدلیں گے، بلاول

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے، ڈرنے والی نہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے، ہماری قیادت اور کارکن پھانسیاں قبول کرتے ہیں لیکن نظریے پر مفاہمت نہیں کرتے، 18 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت نے پاس کیا، جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ،سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو معلوم تھا کہ آصف زرداری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے مسائل سے نکال سکتے ہیں، اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ حکومت کا دباؤ صرف سیاسی جماعتوں تک محدود نہیں، سازش کے تحت عدلیہ پر حملے ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب ان کا ہر حکم مانتے تھے لیکن ایک بات پر ان پر بھی دباؤ ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں