ملکی سیاسی صورتحال، ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے بدترین گراوٹ کا سامنا ہے ۔موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 22 پیسے اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.22 روپے مہنگا ہو کر 188.35 کا ہو گیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپے تک پہنچ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر ہے۔4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

گذشتہ روز ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر186روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر187روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچاتھا۔

سیاسی عد استحکام کے بعد پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدرکھوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.20روپے سے بڑھ کر186.10روپے اور قیمت فروخت185.40روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.20روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 185.30روپے سے بڑھ کر186.50روپے اورقیمت فروخت 185.80روپے سے بڑھ کر187روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں