سنگل ہم جنس پرست مرد نے بچے کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

کنبرا:آسٹریلیا میں ایک سنگل ہم جنس پرست مرد نے سروگیٹ(متبادل ماں) کی مدد سے بچے کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 44سالہ شاﺅن ریزنک نامی یہ شخص اس وقت آسٹریلیا میں واحد سنگل ہم جنس پرست مرد ہے جو بچے کا باپ بنا ہے۔ وہ کافی عرصے سے باپ بننے کے لیے تگ و دو کر رہا تھا تاہم اسے کوئی سروگیٹ نہیں مل رہی تھی۔ پھر ایک دوست کے ذریعے اس کی ملاقات کارلا پینیکومب نامی لڑکی سے ہوئی، جو اس وقت حاملہ تھی اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ ایک ہم جنس پرست جوڑے کا تھا۔

شاﺅن اس کے بعد کارلا کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا اور دونوں میں دوستی بھی ہو گئی۔ کارلا نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے بچے کی بھی سروگیٹ بنے گی۔ پہلے ہم جنس پرست جوڑے کے بچے کے پیدا کرنے کے بعد کارلا نے شاﺅن کے نطفے سے لیبارٹری میں بنایا گیا ایمبریو اپنے پیٹ میں رکھوا لیا اور اور 22مارچ کو اس کے ہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شاﺅن نے ایلی مائیکل رکھا ہے۔

بچے کا باپ بننے کے بعد شاﺅن کا کہنا ہے کہ ”اولاد کے ساتھ محبت ایک ایسا انوکھا تجربہ ہے، جو مجھے زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ میں ہمیشہ سے باپ بننا چاہتا تھا مگر ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو گا۔ میں کارلا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس حوالے سے میری مدد کی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں