ایمن خان کے تصاویر کھنچوانے کے شوق پر منیب بٹ کا گیت وائرل.

کراچی: ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے عوام ان کی نجی زندگی میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

جہاں ایمن خان سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی نت نئی تصاویروں اور سیلفیز سے اپ ڈیٹ رکھتی ہیں وہیں منیب بٹ نے ان کے اس شوق کو ایک پر مزاح انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کے گیت ’آفریں آفریں‘ کی طرز پر گنگناتے ہوئے اپنی بیگم کے تصاویر کھنچوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں