افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنس کل مری میں ہوگی

اسلام آباد: افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلی کانفرنس کل مری میں ہوگی جس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلی کانفرنس کل بھوربن مری میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے جن میں گلبدین حکمت یار، استاد عطاء نور، افغان امن جرگہ کے سربراہ کریم خلیلی اور ازبک رہنما رشید دوستم شامل ہیں۔

کانفرنس سے عوامی رابطوں اور مستقبل کے لیے تجاویز کے تبادلہ کا موقع ملے گا اور کانفرنس میں افغان سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ مستقبل کی حکومتوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضاء قائم کرنے میں مدد ملے گی جب کہ کانفرنس تجارت، روابط، صحت اور دیگر شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی، کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں