اسکول پرنسپل کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی، شکایت درج

ممبئی: شوہر کے ہاتھوں بیوی پر تشدد کا واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں جہاں کا ایک رہائشی بیوی کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت لے کرعدالت پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف عدالت مین شکایت درج کروا دی ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ اہلیہ کے تشدد سے پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور بیوی کے خلاف ضروری ثبوت اکھٹے کر کے عدالت جا پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں