معروف گلوکارہ شکیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسپین کی ایک عدالت نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں کولمبین گلوکارہ شکیرا کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

دورانِ سماعت ایک جج نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پاپ اسٹار نے ریاست کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے کئی اقدامات کئے جس کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

یہ کیس دسمبر 2018 میں پہلی بار سرخیوں میں آیا تھا جب ہسپانوی پراسیکیوٹرز نے گلوکار پر 2012 اور 2014 کے درمیان کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو (15.5 ملین ڈالرز) ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا۔
45 سالہ شکیرا نے جون 2019 میں گواہی دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ شکیرا بہاماس میں اپنی رہائش گاہ ہونے کے باوجود زیادہ تر اسپین میں رہتی تھیں۔
گلوکار کو ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر ممکنہ جرمانے اور جیل کی سزا کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں