پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انٹرنیشنل سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیم کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جن میں سے قومی ٹیم نے آغاز کے دونوں میچز جیت لیے، اس طرح پاکستانی ٹیم نے 2-0 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کرلی۔ عائشہ نسیم نے ناقابل شکست دھواں دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں