بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

ممبئی:بھارتی ریاست پنجاب میں بےدردی سے قتل کر دئیے جانے والے گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ اتوار قتل ہونے والے سدھو موسے والا دو درجن سے زائد گولیوں کو نشانہ بنے۔

پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک گولی سدھو موسے والا کی کھوپڑی سے بھی نکالی گئی جو سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔سدھو موسے والا کی موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔سدھو موسے والا کے اندرونی اعضاء پر بھی چوٹیں آئیں جب کہ ایک گولی ان کے سر میں لگی۔

سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والد بلکور سنگھ نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں، کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔گلوکار کے والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ تھر کار میں روانہ ہوا تھا، اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا، میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں